پاکستان، آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام کا پہلا جائزہ کل سے شروع ہو گا

  پاکستان، آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام کا پہلا جائزہ کل سے شروع ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        اسلام آباد(آن لائن) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام کا پہلا جائزہ 2 نومبر سے شروع ہوگا۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق ناتھن پورٹر کی قیادت میں آئی ایم ایف کی ٹیم 2 نومبر کو پاکستان پہنچے گی، آئی ایم ایف وفد 16 نومبر تک پاکستان میں رہے گا، اپنے دورے کے دوران آئی ایم ایف 3 ارب ڈالر قرض پروگرام کے تحت پاکستان کی پہلے تین ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لے گا، آئی ایم ایف کے ساتھ پہلے ٹیکنکل مذاکرات ہوں گے جس میں معاشی اعدادوشمار کا جائزہ لیا جائے گا، دوسرے مرحلے میں پالیسی لیول مذاکرات ہوں گے جس میں نئی شرائط طے کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے قرض پروگرام کی شرائط کے تحت بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا  ہے جبکہ حکومتی اخراجات میں کمی اور نجکاری پروگرام پر کام تیزی سے جاری ہے ۔رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ایف بی آر نے ہدف سے زیادہ ٹیکس وصولیاں کیں ہیں  جس پر  آئی ایم ایف کے مطمئن ہونے کی صورت میں 70 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط ملنے کا امکان ہے ۔  

اائی ایم ایف مذاکرات

مزید :

صفحہ اول -