گیس قیمتوں میں اضافہ، گزشتہ جولائی سے ہوگا، کمپنیوں میں اصلاحا ت آنیوالی حکومت کریگی، وزیر توانائی 

    گیس قیمتوں میں اضافہ، گزشتہ جولائی سے ہوگا، کمپنیوں میں اصلاحا ت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                 اسلام آباد (این این آئی)نگراں وزیرِ توانائی، بجلی و پیٹرولیم محمد علی نے کہا ہے کہ گیس کی قیمتوں کے ملکی معیشت پر بھی اثرات مرتب ہوتے ہیں، گیس قیمتوں میں اضافے کا اطلاق جولائی سے ہو گا،جولائی، اگست، ستمبر، اکتوبر کو بھی موجودہ ٹیرف میں شامل کیا گیا ہے، گیس کمپنیوں میں اصلاحات کیلئے لانگ ٹرم کام کرنا پڑے گا، نگراں سیٹ اپ کے پاس اتنا وقت نہیں، اس پر منتخب حکومت فیصلہ کرے گی،آنے والے وقتوں میں گیس سیکٹر میں پاکستان کو کوئی نقصان نہیں ہو گا، نقصان رکے گا تو اداروں میں جو خسارے ہیں وہ کم ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نگران وفاقی وزیراطلاعات ا مرتضی سولنگی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔نگراں وزیر محمد علی نے کہا کہ جولائی، اگست، ستمبر، اکتوبر کو بھی موجودہ ٹیرف میں شامل کیا گیا ہے، گیس کمپنیوں میں اصلاحات کے لیے لانگ ٹرم کام کرنا پڑے گا، نگراں سیٹ اپ کے پاس اتنا وقت نہیں، اس پر منتخب حکومت فیصلہ کرے گی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں گیس کی قیمت حکومت دیتی ہے، اوگرا کو اس سال 697 بلین روپے چاہیں تاکہ گیس خریدی جا سکے۔نگراں وزیرِ توانائی محمد علی نے کہا، اگر گیس کی قیمت نہ بڑھتی تو 400 ارب روپے کا نقصان ہوتا، 10 سال سے پاکستان میں گیس کے ذخائر کم ہوتے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم ہزار ارب روپے کا پیٹرول اور گیس کم نکال رہے ہیں،، ملک کا نقصان ختم کرنے کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافہ ضروری تھا، تندوروں کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے، یہ اضافہ بہت بڑا فیصلہ تھا،جو مشکل تھا، چونکہ گیس کی مقامی پیداوار کم ہے، اس لیے آر ایل این جی درآمد کرنی پڑتی ہے۔وزیر توانائی نے کہا کہ مقامی سطح پر ضرورت پوری کرنے کے لیے 210 ارب روپے ادا کرنے پڑتے ہیں، گزشتہ ادوار میں قیمتیں بڑھائی جاتیں تو آج اتنا اضافہ نہ ہوتا،۔وزیر توانائی نے کہا کہ آنے والے وقتوں میں گیس سیکٹر میں پاکستان کو کوئی نقصان نہیں ہو گا، نقصان رکے گا تو اداروں میں جو خسارے ہیں وہ کم ہوں گے۔ا۔ نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہمیشہ عوامی مفاد کو ترجیح دی ہے، عوامی مفاد کا تقاضا ہے کہ گیس کی صورتحال کو واضح کیا جائے۔ اس موقع پر نگران وزیر توانائی محمد علی نے میڈیا کو گیس کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیر توانائی

  اسلام آباد (این این آئی) پٹرولیم ڈویژن نے بتایا ہے کہ پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے ماہانہ گیس بل 900روپے سے زیادہ نہیں ہو گا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے گیس قیمتوں میں اضافے کی منظوری کے بعد پیٹرولیم ڈویژن نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے ہو گا۔اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمت میں 172فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے تاہم پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے ماہانہ بل 900روپے سے زیادہ نہیں ہو گا۔اعلامیہ کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام کے تحت بجٹ میں سبسڈی ختم کر دی گئی ہے، مہنگی گیس سستے داموں دینے سے ہر سال 400ارب کا گردشی قرضہ بڑھ رہا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن نے کہا ہے کہ شمال اور جنوب کی انڈسٹری کیلئے بھی فرق کو کم کر دیا گیا ہے۔

پٹرولیم ڈویژن

مزید :

صفحہ اول -