زخم بہت گہرا، جلد نہیں بھرے گا، بیٹے کے انتقال پرطارق جمیل آبدیدہ

    زخم بہت گہرا، جلد نہیں بھرے گا، بیٹے کے انتقال پرطارق جمیل آبدیدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (این این آئی)اپنے بیٹے عاصم جمیل کے انتقال کے بعدعالم دین مولانا طارق جمیل نے آبدیدہ ہوتے ہوئے کہا ہے کہ جو زخم لگا ہے وہ بہت گہرا ہے، اتنی جلدی نہیں بھرے گا،یہ درد میری تقدیر میں لکھا تھا، مجھے اپنے بیٹے کا جنازہ دیکھنا پڑا، عاصم میرے تینوں بیٹوں میں سب سے زیادہ قابل اور لائق تھا۔سوشل میڈیا پر مولانا کی جذباتی ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں انہیں اپنے بھائی کے ساتھ گلے لگ کر روتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔یہ ویڈیو مولانا طارق جمیل کے آفیشل یوٹیوب چینل کی جانب سے جاری کی گئی تھی۔یوٹیوب چینل کی جانب سے ایک اور ویڈیو جاری کی گئی جس میں مولانا طارق جمیل اپنے بیٹے کی نماز جنازہ ادا کرنے سے قبل لوگوں سے بات کر رہے ہیں۔

طارق جمیل

مزید :

صفحہ اول -