لیسکو نادہند گان سے 1ارب 8کروڑ سے زائد کی ریکوری
لاہور(نےوز رپورٹر) لیسکو مےںبجلی چوروں کےساتھ ساتھ نادہندگان سے وصولی کا سلسلہ بھی جاری چیف انجینئرز تحصیل داروں کی معاونت سے ریکوری کو بہتر سے بہترین کر رہے ہیں۔اڑتالیس روز سے جاری مہم کے دوران33964 ڈیفالٹرز سے1ارب8کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کر لی گئی نادرن سرکل میں 4506نا دہندگان سے139.38ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 4029 نا دہندگان سے249.34 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سینٹرل سرکل میں 4309نا دہندگان سے157.81ملین اور ساو_¿تھ سرکل میں 1834نا دہندگان سے61.11 ملین کی ریکوری کی گئی۔ ننکانہ سرکل میں 3058نا دہندگان سے68.16 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 3724نا دہندگان سے158.60ملین کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں 5081نا دہندگان سے71.44 ملین جبکہ قصور سرکل میں 7423 نا دہندگان سے182.66 ملین کی ریکوری کی گئی۔ مہم کے اڑتالیسویں روز395نا دہندگان سے1 کروڑ32 لاکھ روپے سے زائدکی وصولی کرلی گئی چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا ہے کہ نا دہندگان کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔
لیسکو ریکوری
لاہور(نےوز رپورٹر)لیسکو کی شیخوپورہ سٹی ڈویژن میں بجلی چوروں کیخلاف گرینڈ آپریشن ،وزیراں ورکاں گاو_¿ں سے 200کے وی اے کا ٹرانسفارمر اتار لیا گیا شیخوپورہ سٹی ڈویژن کے سٹاف نے وزیراں ورکاں گاو_¿ں میں آپریشن کیاجو کہ ایک کروڑ سے زائدکے رقم کے نادہندگان تھے موقع پر ان کا ٹرانسفارمر اتار لیا گیا مزید آپریشن کرتے ہوئے 25کنکشن پکڑے جو کہ ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کر رہے تھے،ان کے خلاف ایف آئی آر کی درخوست متعلقہ تھانے مین جمع کروا دی گئی اور ان کو ڈٹیکشن بل بھی چارج کیا جائے گا۔ دوسری جانب بجلی چوری میں سہولت کاری کرنے پر میٹر ریڈر کو نوکری سے برطرف کردیا گیا، جی او آر سب ڈویژن کے اسسٹنٹ منیجر آپریشنز عثمان قدیر نے بجلی چوری میں معاونت کرنے پر میٹر ریڈر عدنان حمید کو نوکری سے برطرف کردیا۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ منیجر آپریشنزجی او آر سب ڈویژن کی زیر نگرانی گڑھی شاہو کے علاقے میں خصوصی آپریشن کیا گیا جس میں لیسکو کی ڈائریکٹ سپلائی کے علاوہ میٹروں کو بھی چیک کیا گیا، اس دوران محمد شہزاد اور محمد عاصم نامی صارفین میٹر ٹمپرنگ کے ذریعے بجلی چوری کرتے پکڑے گئے تھے ایس ڈی او جی او آر کے مطابق ملزمان نے میٹر ریڈر عدنان حمید کی ملی بھگت سے میٹر ٹمپر کیا تھا ۔
بجلی چوری