اس وقت ہمارا امیج دنیا کے سامنے اتنا اچھا نہیں جتنا ہونا چاہیے : محمد مبین جمانی 

    اس وقت ہمارا امیج دنیا کے سامنے اتنا اچھا نہیں جتنا ہونا چاہیے : محمد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                    کراچی(اسٹاف رپورٹر)نگران صوبائی وزیر بلدیات، ہاﺅسنگ ٹاﺅن پلاننگ و بحالیات سندھ محمد مبین جمانی نے کہا ہے کہ موجودہ سندھ کی نگران حکومت میں 10 وزرا ہیں اور سب پیٹروٹک اور سچے پاکستانی بن کر کام کررہے ہیں، اس وقت ہمارا امیج دنیا کہ سامنے اتنا اچھا نہیں ہے جتنا اچھا ہونا چاہیے اس کی ایک وجہ ہماری اپنی کوتاہیاں اور ملکی حالات ہیں۔ فلسطین میں ہونے والے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالی ہمارے فلسطینی مظلوم مسلمانوں کی مدد فرمائے اور ساتھ ہی ہم سب کو بھی اس مشکل گھڑی میں ان کا بھرپور ساتھ دینا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ رات میڈ ان پاکستان گروپ کے تحت میڈ ان پاکستان ایگزیکٹو کلب کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نگران صوبائی وزیر محمد یونس ڈھاگہ، میڈ ان پاکستان گروپ کے سربراہ رضوان جعفر، تابانی گروپ آف کمپنیز کے چیف ایگزیکٹو حمزہ تابانی، آباد کے چیئرمین آصف سم سم، کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر کے علاوہ معروف صنعتکاروں، تاجروں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران صوبائی وزیر محمد مبین جمانی نے کہا کہ ہمیں ملک کو ترقی دینی ہے اور اسے آگے بڑھانا ہے۔ انہوں نے کہا اس وقت ہمارا امیج دنیا کہ سامنے اتنا اچھا نہیں ہے جتنا اچھا ہونا چاہیے اس کی ایک وجہ ہماری اپنی کوتاہیاں اور ملکی حالات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان کا ایک سوفٹ اور بہتر امیج دنیا کے سامنے لایا جائے اور اس کے لئے آج جس ایگزیکٹو کلب کی بنیاد رکھی گئی ہے وہ اس میں اپنا بھرپور کردار ادا کرسکتی ہے۔ مبین جمانی نے کہا کہ پاکستانی ہر شعبہ میں اپنا ایک مقام رکھنے کے باوجود عالمی سطح پر وہ مقام حاصل نہیں کرسکتے اس کے لئے ہمیں اپنے گریبان میں جھانکنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش ہو یا بھارت کو مقابلے کچھ سال قبل ہمارے مقابلے میں کیا تھا اور آج وہ کس جگہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کا بہتر سے بہتر رو میٹیریل، مین پاور، تجربہ کار لوگ ہمارے ملک میں موجود ہیں لیکن ہم ان سے فائدہ نہیں اٹھا رہے ہیں۔ اس پر ہمیں سوچنا ہوگا۔ مبین جمانی نے کہا کہ ہر فیلڈ چاہے سی فوڈ ہو، ٹیکسٹائل ہو، کپاس ہو یا دیگر شعبہ جات ہوں ان سب میں پاکستان کا کوئی ثانی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ نے ہمیں سب کچھ دیا ہے افسوس یہ ہے کہ ہم اس کو درست سمت میں استعمال نہیں کررہے ہیں۔ مبین جمانی نے کہا کہ موجودہ نگران حکومت میں 10 وزرا ہیں یہ سب پیٹروٹک اور سچے پاکستانی بن کر کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی تاجر برادری، صنعتکار برادری کو کھلی دعوت دیتا ہوں کہ وہ اس ملک کی معیشت کو بہتر بنانے اور اس ملک کو ایک مثالی معاشی ملک بنانے میں اپنا کردار ادا کریں اور اس کے لئے مجھ سمیت پوری موجودہ نگران حکومت ان کے ساتھ ہے۔ محمد مبین جمانی نے کہا کہ میں اس کلب کے افتتاح پر ان کو اپنی بھرپور مدد کی یقین دہانی کرواتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی ہمارے ملک کو درپیش مسائل سے نکالے۔ انہوں نے اس موقع پر فلسطین میں ہونے والے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالی ہمارے فلسطینی مظلوم مسلمانوں کی مدد فرمائے اور ساتھ ہی ہم سب کو بھی اس مشکل گھڑی میں ان کا بھرپور ساتھ دینا چاہیے۔ تقریب سے یونس ڈھاگہ، رضوان جعفر اور حمزہ تابانی نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے اختتام پر مختلف شعبوں میں شاندار کارکردگی انجام دینے والوں میں شیلڈ پیش کی گئی۔