آغا حسن عسکری کی نماز جنازہ ادا،میانی صاحب قبرستان میں سپردِ خاک
لاہور(فلم رپورٹر) پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار اآغا حسن عسکری کی نماز جنازہ گزشتہ روز قبرستان میانی صاحب کی جناز گاہ میں ادا کی گئی جس کے بعد سیکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں میانی صاحب قبرستان میں سپردِ خاک کردیا گیا۔ان کی نماز جنازہ میں سینئر فلم ڈائریکٹر الطاف حسین،سید نور،پرویز کلیم،سہیل احمد،عادل عسکری،فاروق بٹ،میاں طارق،آصف صحرائی،زیڈ اے ذلفی،خاور نعیم ہاشمی،ذوالفقار علی مانا،شہزاد رفیق،چوہدری اعجاز کامران،عاکف ملک،اشفاق کاظمی،آغا قیصر عباس،اچھی خان،یعقوب نور،بنٹو بٹ،شاہد رانا،رسیلا،واجد زبیری ،آصف عسکری،اقبال عسکری،مسعود بٹ ،صفدر ملک،فیاض خان،ممتاز شبیر،اورنگزیب لغاری،عبداللہ چلی،سردار کمال ،پرویز رضا،جاوید رضا،وسیم علی،فیصل مدنی،حیدر راج ملتانی،خاور خان،عمران نواب،راشد محمود،طاہر سرور میر،سہیل بٹ،ناصر ادیب،شاہ میر،پپو الیاس گجر،عابد علی نمبو،نسیم حیدر شاہ،احمد چیمہ ،رانا نوید،ذوالفقار علی عطرے،انور خان،ٹھاکر لاہوری سمیت سیاسی، سماجی اور فلمی شخصیات کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔مرحوم کی نماز جنازہ میں ان کے ساتھ کام کرنے والے کسی نامور اداکار نے شرکت نہیں کی فلمی حلقوں نے اپنے ہیروز کی اس روائتی بے حسی پر بے حد افسوس کا اظہار کیا ہے۔آغا حسن عسکری کی رسم قل کل بروز جمعرات بعد نمازظہر امامیہ مسجد شباب چوک سمن آباد میں ادا کی جائے گی۔
آغا حسن عسکری