عمر ان خان کا نیا پاکستان بنانے کا نعرہ جھوٹا نکلا ، ہم کام کریں گے : پرویز خٹک محمود خان 

    عمر ان خان کا نیا پاکستان بنانے کا نعرہ جھوٹا نکلا ، ہم کام کریں گے : ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                             چترال (این این آئی)سابق وزیر دفاع اور پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے چیئر مین پرویز خٹک اور سابق وزیر اعلیٰ کے پی کے محمود خان نے کہاہے کہ تحریک انصاف اور عمران خان کانیا پاکستان بنانے کا نعرہ جھوٹا نکلا، ہم پاکستان کےلئے کام کرینگے ۔منگل کو جلسہ سے خطاب کرتے کہا ہے کہ ملک میں امن،ترقی،خوشحالی ہمارا مشن ہے ،ہسپتال،کالج،یونیورسٹیوں کا قیام ہمارے منشور کا حصہ ہے،عمران خان نے افواج پاکستان کے ساتھ جنگ کا سلسلہ شروع کیا جوبہت ہی غلط تھا،فوج کی وجہ سے ہمارا ملک مضبوط ہے،افواج پاکستان نے ملک کے لے بہت بڑی قربانیاں دی ہیں، عمران خان نے قرضے پہ قرضہ لے کر ملکی معیشت کو ڈبو دیا، عمران خان نے ہمارے صوبے کو حقوق سے محروم رکھا، غلام محمد اور خالد پرویز کے ہاتھ مضبوط کرینگے تو چترال کی قسمت چمک اٹھے گی ۔اس موقع پر شہزادہ خالد پرویز نے پاکستان پیپلزپارٹی چھوڑ کرپی ٹی آئی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

 پرویز خٹک