ساہیوال،معروف صنعتکار چودھری محمد حسین زاہدکی غائبانہ نماز جنازہ ادا
ساہیوال(بےورو رپورٹ /ڈسٹر کٹ رپورٹر) چئےر مےن اےم اےس گروپ آف انڈسٹری و سابق صدر چےمبر آف کامرس اےنڈ انڈسٹری چو ہدری محمد حسےن زاہد مدےنہ منورہ مےں انتقال کر گئے تھے جن کی تدفےن مدےنہ منورہ جنت البقےع مےں کی گئی اور غائبانہ نماز جنازہ ہاکی گراﺅنڈ ساہےوال مےں ادا کی گئی۔غائبانہ نماز جنازہ مےں روزنامہ پاکستان کے چےف ایڈیٹر مجےب الرحمن شامی، شہزاد اختر شامی،عبد القدےر فےصل آباد ،ملک ضمےر،ساہےوال پرےس کلب کے صدر رانا جا وےد نثار ،جوائنٹ سےکرٹری مرزا خالد ندےم،آئی زےڈ بھٹی کے علاوہ صحافےوں،وکلائ،چےمبر آف کامرس کے عہدےداران و ممبران کے علاوہ سےاسی اکابرےن اور سول سو سائٹی کی بڑی تعداد نے شر کت کی ۔ےاد رہے کہ چوہدری محمد حسےن زاہد 2012-13مےں ساہےوال چےمبر آف کامرس اےنڈ انڈسٹری کے صدر منتخب ہوئے انہوں نے دوران صدارت انڈسٹرےل کے مسائل حل کرنے کے لئے پاکستان مےں پہلی مرتبہ اےکسپو لگوائی جس مےں غےر ملکی کمپنےوں کے علاوہ پاکستان بھر سے انڈسٹری سے وابستہ اشےاءکے سٹال لگوائے اور پاکستان بھر سے چےمبر آف کامرس اےنڈ انڈسٹری کے صدور کو ساہےوال مےں بلوا کر حکومت اور ان کے مابےن مسائل حل کروانے کے لئے اہم کردار ادا کےا۔ ےہ ان کا بہت بڑا اعزاز تھا۔مرحوم انتہائی شفےق،ملنسار اور بلند کردار کے مالک تھے۔ ان کی وفات سے تجارتی اداروں اور چےمبر آف کامرس اےنڈ انڈسٹری کو ناتلافی نقصان ہوا ہے۔
نماز جنازہ ادا