پروفیسر ساجدمیرکاانتخابات میں (ن) لیگ کےساتھ اتحاد برقرار رکھنے کا فیصلہ 

   پروفیسر ساجدمیرکاانتخابات میں (ن) لیگ کےساتھ اتحاد برقرار رکھنے کا فیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

لاہور (آئی این پی)مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربرا ہ سینیٹر پروفیسر ساجدمیر کی صدارت میں مرکز راوی روڈ پر پارٹی کی کابینہ اور مجلس عاملہ کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کی گئی اور فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا ،نیز قطر کی طرف سے بھارتی نژاد اسرائیلی ایجنٹوں کے لئے سزائے موت کے فیصلے کی تائید کی گئی ۔پروفیسر ساجد میر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے اسرائیلی جارحیت روکنے کی بجائے مشرق وسطی پر اپنا تسلط قائم کرلیا ۔ فلسطین کے حوالے سے امریکہ اور عالمی برادری کا رویہ افسوس ناک ہے ۔ فلسطینیوں پر اسرائیل کے مسلسل حملے منظم ریاستی دہشت گردی اور جنگی جرم ہے غزہ کی پٹی، فلسطینیوں کے خون سے سیراب ہو چکی ہے۔ اجلاس میں جماعتی انتخابات 2024 میں کرانے اور مجلس شوری کا اجلاس نومبرسیالکوٹ میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس کے انعقاد کا بھی اعلان کیا گیا ۔ ڈاکٹر عبدالغفور راشد کو ناظم انتخابات مقر ر کیا گیا ۔اجلاس میں شعبہ خدمت خلق کے ناظم حافظ شاہدامین نے فلسطین میں ریلیف کے کاموں کی رپورٹ پیش کی اور بتایا کہ اب تک 20ہزار ڈالر کی امداد مقامی جماعتی رضاکاروں کے ذریعے بھجوائی جاچکی ہے ۔اجلاس میں جماعتی انتخابات 2024میں کرانے اور مجلس شوری کا اجلاس نومبرسیالکوٹ میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس کے انعقاد کا بھی اعلان کیا گیا ۔

 پروفیسر ساجدمیر

مزید :

صفحہ آخر -