سکھر، فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لئے اسرائیل مردہ باد ریلی

  سکھر، فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لئے اسرائیل مردہ باد ریلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)آل پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کی جانب سے فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لئے اسرائیل مردہ باد ریلی نکالی گئی اور مختلف مقامات کا گشت کرکے فلسطین پر اسرائیلی جارحیت اور مظالم کے خلاف شدید نعریبازی کی گئی ریلی میں طلباءطالبات اور اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ریلی کی قیادت آل پرائیوی? اس?ولز ایسوسی ایشن کے رہنما کررہے تھے ریلی میں شریک شرکاءنے ہاتھوں میں پلے کارڈ بینرز اٹھا رکھے تھے اس موقع پر رہنما_¶ں کا کہنا تھا کہ اسرائیل دنیا کے امن کے لیے خطرہ ہے جو برسوں سے فلسطین کے مظلوم عوام پر ظلم ڈھا رہا ہے جہاں اسرائیل نے فلسطین میں بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے وہیں اس نے پوری دنیا کے مسلمانوں کے دلوں کو ٹھیس پہنچائی ہے رہنما_¶ نے کہا کہ ہم مظلوم فلسطینی عوام کی مکمل حمایت اور حوصلہ افزائی کرتے ہیں، رہنماو_¿ں نے مزید کہا کہ اسرائیل کے ظلم اور جارحیت کے باوجود ہم اس بیان کی بھی شدید مذمت کرتے ہیں کہ امریکہ اس کی جنگ میں اس کی مدد کر رہا ہے۔امت مسلمہ نے ہمیشہ فلسطینیوں کے موقف کو درست سمجھا ہے انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے اسرائیلی جارحیت کے خلاف اقوام متحدہ سمیت دیگر اسلامی ممالک خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جو لمحہ فکریہ ہے پوری قوم سمیت معذور اتحاد بھی مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور انکی آزادی جدوجہد کی مکمل حمایت کرتی ہے۔