یہ عدالت ہے ہالی وڈ نہیں، ضمانت کیس میں چیف جسٹس وکیل پر برہم
اسلام آ باد (آئی این پی ) چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے ایک سماعت کے دوران وکیل کے رویے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عدالت ہے ہالی وڈ نہیں، ڈرامہ نہ کریں،آپ نے جج کی بات کو درست ماننے سے انکار کیا،ا گر غلطی کی ہے تو معذرت بھی کریں،بعد ازاں وکیل نے عدالت سے اپنے رویے پر معذرت کرلی۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے درخواست گزار محمد ساجد ہجویری کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی جس کے دوران تیاری نہ ہونے پر چیف جسٹس وکیل پر برہم ہوگئے۔ بعدازاں عدالت عظمیٰ نے درخواست گزار محمد ساجد ہجویری کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں 2 لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کی اور کیس میں فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔
چیف جسٹس برہم