کراچی، ویمنز اسپورٹس کمپلیکس میں پنک ٹوبر ویمن فیسٹول کا انعقاد
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی ویمن انٹرپینور گروپ نے ویمنز اسپورٹس کمپلیکس میں پنک ٹوبر ویمن فیسٹول کا انعقاد کیا۔ اس تقریب کی خاص بات پانچ ہزار کپ کیکس کی مدد سے دنیا کا سب سےبڑا پنک ربن بنایا گیا جس میں کراچی ویمن انٹرپینور کی چالیس سے زیادہ شیف اور بیکرز نے حصہ لیا۔اس تقریب میں بریسٹ کینسر کا سیشن بھی شامل تھا جس کا انعقعاد خاتون اول میڈم ثمینہ عارف علوی کی ٹیم نے کیا۔جن میں ڈاکٹر سمعیہ اور شمیم تھانوی صاحبہ شامل تھیں اس کے علاوہ مینٹل ہیلتھ کا بھی سیشن شامل تھا۔ تقریب کے مہمان خصوصی گورنر سندہ کامران ٹیسوری تھے۔جنھوں نے دنیا کے سب بڑے پنک ربن کا افتتاح کیا۔ اپنی تقریر میں اس بڑی کامیابی کو سراہا۔ اور شرکاءخواتین کو گورنر ہا_¶س آنے کی دعوت دی۔ چھاتی کے مرض کی اہمیت پر بھی بات کی تقریب میں میڈم درشہوار عالیہ صارم برنی نے بھی شرکت کی تقریب کے اختتام پر آرگنائزیشن کی صدر شمع راشد نے تمام مہمان گرامی کا شکریہ ادا کیا اور پنک ربن کے شرکاءخواتین کو شیلڈز اور سرٹیفیکٹ سے نوازا گیا اس تقریب میں ایک ایگزبیشن کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں آرگنائزیشن کی ہنرمند خواتین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔اور اسٹال پر ہاتھ سے بنی چیزوں کی نمائش کی۔