گھروں میں چوری کا الزام، ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیاگیا
لاہور (نامہ نگار خصوصی)جوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ کچہری عقیل احمد نے گھروں میں چوری کرنے کے الزام میں گرفتار ملزمہ شمیم مائی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا،عدالت نے آئندہ سماعت پر مقدمے کا چالان طلب کرلیا، درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ صحافی امجد اقبال کے گھر سے ملازمہ دس تولے سونا لیکر فرار ہوگئی۔
جوڈیشل ریمانڈ