پاکستان صحافیوں کےلئے خطرناک ملک، 2001 سے ابتک تقریباً80جرنلسٹس جا ںبحق
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھر میں صحافیوں کےخلاف جرائم کے خاتمے کا عالمی دن کل منایاجائےگا،دنیا کے بعض ممالک کی طرح پاکستان کا شمار بھی صحافیوں(بقیہ نمبر2صفحہ6پر )
کے لیے ایک خطرناک ترین ملک میں ہوتا ہے،ایک غیرسرکاری ادارے پاکستان پریس فاﺅنڈیشن (پی پی ایف) کی ایک رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 2001 سے لیکر رواں برس تک فرائض کی ادائیگی کے دوران تقریبا80صحافی اورصحافتی اداروں کے ارکان جاں بحق ہوچکے ہیں،رپورٹ میں کہا گیاکہ47صحافیوں کو ان کے صحافتی فرائض کی انجام دہی سے روکنے کے لیے دانستہ طور پر ہدف بنا کر قتل کیا گیا جبکہ باقی تمام خطرناک ڈیوٹیاں انجام دیتے ہوئے مارے گئے۔پاکستان میں صحافیوں کے قتل کے صرف 2 ایسے مقدمات ہیں جن میں مجرموں کو سزا سنائی گئی۔