ملتان، انسداد سموگ مہم تیز، 20بھٹے سیل، مالکان کو سوا کروڑ روپے جرمانہ

ملتان، انسداد سموگ مہم تیز، 20بھٹے سیل، مالکان کو سوا کروڑ روپے جرمانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  ملتان(خصو صی ر پورٹر) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ضوان قدیر کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کا سموگ کے تدارک کیلئے ایکشن جاری ہے اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ نے رواں ماہ (بقیہ نمبر6صفحہ6پر )

کے آخری 10 روز میں 20 بھٹے سربہمر کرکے بھٹہ مالکان کو سوا کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا۔ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں ٹیموں نے 24 بھٹوں کو بھی پانی ڈال کر بند کرادیا تاکہ ماحولیاتی الودگی کو روکا جاسکے۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر کا کہنا تھا کہ زگ زیگ ٹیکنالوجی نہ اپنانے والے بھٹوں کو مکمل بند رکھا جائے گا جبکہ ضلعی ٹاسک فورس نے 100 سے زائد بھٹوں کی انسپکشن کرکے کارروائی کی ہے۔رضوان قدیر نے بتایا کہ دھواں چھوڑنے والی کمرشل گاڑیوں اور بسوں کو بھی تھانہ بند کیا جارہا ہے جبکہ کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے والوں کے خلاف مقدمات درج کرائیں جائیں گے