ہسپتالوں پر وحشیانہ بمباری، عالمی طاقتیں اسرائیل کو جنگی جرائم سے روکیں جہانزیب خان کھچی کی بات چیت

ہسپتالوں پر وحشیانہ بمباری، عالمی طاقتیں اسرائیل کو جنگی جرائم سے روکیں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 میلسی (نامہ نگار)سابق صوبائی وزیر محمد جہاں زیب خان کھچی نے کہا ہے کہ بمباری کے ذریعے ساڑھے آٹھ (بقیہ نمبر18صفحہ6پر )

ہزار فلسطینیوں کو شہید کر نے کے بعد جس میں بچے اور خواتین کی تعداد 40 فیصد ہے بربریت کا محور و مرکز اسرائیل القدس ہسپتال خالی کر نے کی دھمکیاں دے کر فلسطینیوں کی امید ختم کر نے کے درپے ہو چکا ہے انسانیت پر یقین ر کھنے والی عالمی طاقتیں اسرائیل کو روک کر جنگی جرم سے اسے روکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے کیا انہوں نے کہا کہ نتن یاہو نے اس ظلم کو اب صیہونی مذہبی رنگ دینے کا اعلان کر کے ویسٹ بینک پر حملے کے خدشات کو بڑھا کر پوری عرب و عجم کو یہاں موجود مسجد اقصی بارے تحفظات میں مبتلا کر دیا حماس پر حملوں کی آڑ مہں جنگ کی توسیع سے عالمی امن کو شدید خطرہ پیدا ہونے کے خطرات ہیں اس لیے سلامتی کونسل سے دنیائے اسلام کو توقع ہے کہ نتن یاہو کے فلسطین کے بعد شام پر حملوں کے تناظر اور ویسٹ بینک پر مذہبی رنگ کے جھگڑوں سے پھیل سکنے والی آگ سے دنیا کو بچائے