بہاولپور، لیاقت پور میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کےلئے مظاہرے، ریلیاں
بہاولپور، لیاقت پور(ڈسٹرکٹ بیورو،نامہ نگار) دارارقم سکول لیاقت پور کے طلبہ و طالبات نے فلسطینی عوام کے حق میں ریلی نکالی بچوں نے اسرائیل کے دہشت گردانہ حملوں کے خلاف بینر اور پلے کارڈ اٹھا کر علی حسن ٹا(بقیہ نمبر16صفحہ6پر )
ن سے کلمہ چوک تک مارچ کیا۔ ریلی کے شرکا نے پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینیوں کی امداد اور اسرائیلی حملے رکوانے میں اپنا قائدانہ کردار ادا کرے۔اکیڈیمک اسٹاف ایسوسی ایشن اور ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افیئرزاسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کی جانب سے فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیل کے مظالم کے خلاف بغداد الجدید کیمپس میں ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل کی کھلم کھلا جارحیت کے خلاف اور فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے نعرے درج تھے۔ ریلی میں یونیورسٹی کے اساتذہ اور ملازمین کی ایک بڑی تعداد شریک تھی۔ریلی سے صدر اے ایس اے پرفیسر ڈاکٹر را_¶ عمران حبیب، جنرل سیکرٹری اے ایس اے ڈاکٹر محمد عمران، ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر پروفیسر ڈاکٹر رانا تنویر حسین، ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افئیرز پروفیسر ڈاکٹر محمدعبدالر_¶ف و دیگر نے خطاب کیا۔