آج سے صوبہ بھر کی سول سیشن عدالتوں میں نئے عدالتی اوقات کار کا اطلاق، نوٹیفکیشن بھی ریلیز صبح9سے4بجے تک ٹائم مقرر
ملتان،کوٹ ادو(خصوصی رپورٹر،تحصیل رپورٹر)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے موسم سرما میں سول و سیشن کورٹس میں عدالتی اوقات کار تبدیل کر دئیے،آج یکم نومبر سے صوبہ بھر کی سول اورسیشن عدالتوں میں نئے عدالتی اوقات کار کااطلاق ہوگا،سول وسیشن عدالتوں (بقیہ نمبر15صفحہ6پر )
میں پیر سےجمعرات اورہفتے کو عدالتی اوقات کارصبح 9 بجے سے 4 بجے تک ہوں گے،سول اور سیشن عدالتوں میں ایک سے ڈیڑھ بجےتک نماز اور کھانے کا وقفہ ہوگا،ماتحت عدالتوں میں جمعہ کے روز عدالتی اوقات کار صبح 9 بجے سے دوپہر 1 بجے تک ہوں گے،نئے عدالتی اوقات کار کا اطلاق 31 مارچ تک ہوگا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا