ملتان، گیس قیمتوں میں اضافے کےخلاف تاجروں کا احتجاج

ملتان، گیس قیمتوں میں اضافے کےخلاف تاجروں کا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(نیوز ر پورٹر) گیس کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کر کے نگران حکومت نے عوام کو زندہ درگور کر دیا ہے نگران مستقل حکمران بنے کے لئے آئی ایم ایف کی تلوار سے پاکستان کی 25کروڑ عوام کو ذبح کر رہے ہیں تاجر برادری اس اضافے کو مسترد کرتی ہے ان خیالات کا اظہار قومی تاجر اتحاد کے مرکزی صدر سلطان محمود ملک نے انجمن تاجران نواب پور روڑ پرگیس کی(بقیہ نمبر8صفحہ6پر )

 قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ احتجاج میں ملک خالد بھٹہ۔ملک مقبول کھوکھر۔ظفر اقبال۔ شیخ محمد سلیم سید اکبر علی۔ فہد علی وسیم راجہ فاروق خان اور دیگرتاجروں نے مطالبہ کیا کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں کو 2021والی قیمتوں پر واپس لایا جائے اور پیٹرول کی قیمت میں کم از کم 100روپے لیٹر کی کمی کی جائے نگران حکومت تاجروں اور عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہو گئی