لاہورہائیکورٹ ملتان بینچ، خاتون تیسری باراغوائ،6نومبرتک عدالت پیش کرنیکا حکم
ملتان(خصو صی ر پورٹر) ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس صادق محمود خرم نے عدالت عالیہ کے حکم پر دو بار برآمد ہونے والی مغویہ اقصی بی بی کے تیسری بار اغوا (بقیہ نمبر9صفحہ6پر )
کا نوٹس لیتے ہو ئے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ چھ نومبر کو مغویہ کو برآمد کرکے عدالت کے روبرو پیش کریں۔ پیٹیشنر بلقیس بی بی کے وکیل سردار محمد وسیم خان جسکانی نے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے غوا کنندگان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی۔ مقدمہ درج ہوا نہ گرفتاری ہوئی اس لئیے ملزمان نے اقصی بی بی کو تیسری بار اغوا کرلیا-انہوں نے فاضل عدالت کو آگاہ کیا کہ پیٹیشنر ایک غریب بیوہ خاتون ہے جبکہ اغوا کنندگان بااثر افراد ہیں۔فاضل عدالت نے اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل کو طلب کرکے ہدایت کی وہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان اور ایس ایچ او گدائی کو عدالتی احکامات بارے آگاہ کردیں۔