ملک شاپ، ہوٹلوں ، سٹورز کےخلاف آپریشن، دکانداروں کی دوڑیں

ملک شاپ، ہوٹلوں ، سٹورز کےخلاف آپریشن، دکانداروں کی دوڑیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(نیوز ر پورٹر) میٹ سیفٹی ٹیم نے علی ٹان رکشہ سٹاپ پر پولٹری سیل پوائنٹ پر کارروائی کی۔ سیل پوائنٹ پر کم وزن، بیمار اور بدبودار مرغیوں کا گوشت پایا گیا۔ ورکرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹس اور خریدوفروخت کا کوئی ریکار(بقیہ نمبر12صفحہ6پر )

ڈ موقع پر موجود نہ تھا۔ فوڈ اتھارٹی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مضر صحت گوشت تلف کر دیا۔ حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر فوڈ بزنس مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ پولٹری شاپس مالکان لاغر اور بیمار مرغیوں کا گوشت فروخت کرنے سے اجتناب کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ غیر معیاری خوراک کی روک تھام کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے آئے روز کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے گولائی کمیٹی ڈی جی خان میں ملک شاپ کو پانی ملا دودھ بیچنے پر 10 ہزارروپے جرمانہ عائد(بقیہ نمبر11صفحہ6پر )

 کردیا گیا۔اسی طرح جی ٹی سناواں،حاشر مل مظفرگڑھ میں 2 ہوٹلز کو کھانوں کی تیاری میں گلے سڑے ٹماٹرز کا استعمال کرنے،گندے فریزر میں خوراک سٹور کرنے پر 22 ہزارروپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔اس کے علاوہ گرلز ہائی سکول مین بازار مظفرگڑھ میں آئس کریم شاپ کو قلفی کی تیاری میں ناقابلِ سراغ فلیورز کا استعمال کرنے پر 14 ہزار جبکہ سرکولر روڈ پر واقع کولڈ کارنر کو ورکرز کے میڈیکلز سرٹیفکیٹس نہ ہونے پر 12 ہزار اور کاٹن فیکٹری راجن پور میں سنیکس یونٹ کو آئل تبدیلی ریکارڈ نہ ہونے پر 10 ہزارروپے جرمانہ کر دیا گیا۔مزید مسلم ٹا_¶ن نزد بس سٹینڈ بہاولپور میں واقع ڈسٹری بیوٹر یونٹ کو ایکسپائرڈ اشیاءفروخت کرنے پر 25 ہزار جبکہ گری گنج بازار،حاصل پور میں 3 بیکریوں کو ایکسپائری خوراک رکھنے،پروڈکشن ایریا میں حشرات کی بھرمار پائے جانے پر 50 ہزار اور احمد پور شرقیہ میں 2 کریانہ سٹورز کو ممنوعہ چائنہ سالٹ،مس برانڈنگ پاپڑ بیچنے پر 27 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔مزید برآں ٹمبر مارکیٹ رحیم یار خان میں 2 سپر سٹورز کو ملاوٹی مصالحے فروخت کرنے،خریدوفروخت کا ریکارڈ واضح نہ کرنے پر 45 ہزارروپے کے جرمانے عائد کر دیے گئے۔علاوہ ازیں سوئی گیس چوک،خان پور میں 2 سویٹس اینڈ بیکرز یونٹ کو حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر 42 ہزار جبکہ ریلوے روڈ،کچہری روڈ،فردوس مارکیٹ رحیم یار خان میں 3 ہوٹلز کو کھانوں کی تیاری میں کھلے مصالحوں کا استعمال کرنے،غیر معیاری کیچپ رکھنے پر 40 ہزار روپے کے جرمانے عائد کر دیے گئے۔اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ خوراک سے وابستہ ہر چھوٹے بڑے کاروبار کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیاجاتاہے۔