سابق لیگی ایم پی اے، ساتھی اراضی پر قبضہ کےلئے سرگرم، مقامی افراد کو دھمکیاں، وزیراعلیٰ، ایڈیشنل آئی جی ایکشن لیں، اللہ دتہ، محمد اصغر کی ملتا ن میں پریس کانفر نس

سابق لیگی ایم پی اے، ساتھی اراضی پر قبضہ کےلئے سرگرم، مقامی افراد کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(وقائع نگار)چوک سرور شہید کے علاقہ موضع پتل منڈا شرقی مظفرگڑھ کے متاثرہ رہائشی اللہ دتہ اور محمد اصغر (بقیہ نمبر13صفحہ6پر )

نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ ن لیگ کے سابق رکن صوبائی اسمبلی اور اس کے بیٹے مظہر عباس، امجد عباس، اجمل خان زبردستی ملکیتی رقبہ 6 مربعہ چار ایکڑ پر زبردستی قبضہ کرنا چاہتے ہیں 26 اکتوبر کو سابق لیگی ایم پی اے نے اپنے بیٹوں اور مسلح ساتھیوں کے ہمراہ ہمارے گھر پر دھاوا بول دیا اور چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھر میں میں زبردستی داخل ہو گئے اور خواتین بچوں تک کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں گھر سے باہر نکال دیا اور ملکیتی رقبہ پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جس پر ہم نے 15 پر کال کی اور معززین علاقہ نے ایس ایچ او چوک سرور شہید کے ہمراہ قبضہ مافیا سے جان بخشی کرائی لیکن مزکورہ قبضہ مافیا ہمیں جان سے مارنے کی سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں مذکورہ قبضہ مافیا درجنوں لوگوں کی جائیدادوں پر قبضہ کر چکا ہے اور انہیں بھی ہراساں و پریشان کیا جا رہا ہے انہوں نے نگران وزیراعلی پنجاب ائی جی پنجاب ایڈیشنل ائی جی ساتھ پنجاب ار پی او ملتان ڈی پی او مظفرگڑھ سے مطالبہ کیا ہے۔