محفوظ ڈیجیٹل مقام کی تشکیل، ٹک ٹاک کا پاکستان میں ذہنی صحت سے متعلق آگاہی سیمینار، مختلف ایشوز پر لیکچر
ملتان(پ ر)دنیا کے معروف شارٹ فارم ویڈیو پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے لاہور میں ذہنی صحت سے متعلق آگاہی ورکشاپ (بقیہ نمبر14صفحہ6پر )
کا انعقاد کیا جو ٹک ٹاک کی فلاح و بہبود کی مہم، MentalHealthAwareness - Better Together# کے حصے کے طور منعقد کی گئی۔ اس ورکشاپ کا کا مقصد ذہنی صحت کے مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور ڈیجیٹل لیٹریسی کو فروغ دینا تھا۔ ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے (WMHD) ہر سال اکتوبر کے مہینے میں منایا جاتا ہے، جو ایک عالمی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے جہاں ذہنی صحت کی اہمیت اور معاشرے میں اس سے پیدا ہونے والے چیلنجز سے نمٹنے کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ اس سال WMHD کا تھیم، "ذہنی صحت ایک عالمی انسانی حق ہے،" درحقیقت ذہنی صحت سے متعلق سروسز تک مساوی رسائی کی اہمیت اجاگر کرتا ہے۔ ٹک ٹاک نے اس موقع کی مناسبت کو سمجھتے ہوئے اپنی کمیونٹی کو شریک کرنے اور ذہنی صحت کے بارے میں کھل کر بات کرنے کو فروغ دے کر لوگوں کو با اختیار بنایا کہ وہ اہم موضوعات پر کھل کر بات اور ان کا سدِباب کریں۔