ملائیشیاءمیں رنگارنگ تقریب سائینائٹ ڈیجیٹل سرگرم، چار بین الاقوامی ڈریگن ایوارڈ جیت کر عالمی سطح پر تاریخ رقم، جشن
ملتان(پ ر)مسلسل دو برسوں سے ( 2022اور 2023)سے پاکستان کی ڈیجیٹل ایجنسی آف دی ایئر سائینائٹ ڈیجیٹل (Synite Digital) نے (بقیہ نمبر21صفحہ6پر )
2023 ڈریگنز آف ایشیا مارکیٹنگ کمیونیکیشنز انڈسٹری ایوارڈ پروگرام میں چار پروقار ایوارڈز جیت کر عالمی سطح پرتاریخ رقم کردی ہے۔ ڈیجیٹل ایجنسی کو یہ ایوارڈز ملائیشیا میں ایک رنگا رنگ تقریب میں پیش کیے گئے جس میں ایشیا بھر میں انجام دئیے گئے بہترین کاموں کو سراہا گیا اور ملائیشیا میں ان ایوارڈز کے 11ویں سال کا شاندار جشن بھی منایا گیا۔ ڈریگنز آف ایشیا ایوارڈز گزشتہ 23 برسوں سے عمدگی کی علامت ہیں جو مارکیٹنگ کمیونیکیشنز انڈسٹری میں شاندار کامیابیوں کی نشاندہی اور نمائش کے لیے ایک مشعل راہ ہے۔ اس سال کے ایوارڈز نے مارکیٹنگ کمیونیکیشنز کے شعبے میں تخلیقی صلاحیتوں اور جدت طراز ی کی بنیاد پر پاکستان کی سائینائٹ ڈیجیٹل کی نمایاں کامیابی اور ساکھ کو مزیدمستحکم کیا ہے۔سائینائٹ ڈیجیٹل پاکستان نے جو اعزازات حاصل کیے ان میں درج ذیل اعزازات شامل ہیں