نشتر ہسپتال، ریکارڈ یافتہ ملزم گرفتار سامان برآمد، پولیس تفتیش شروع
ملتان(وقائع نگار)نشتر ہسپتال میں چوری کی وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ملزم سکیورٹی گارڈ کے ہتھے چڑھ گیا ۔دوران تلاشی(بقیہ نمبر30صفحہ6پر )
ملزم کے قبضے سے چوری میں استعمال ہونے والا سامان برآمد کرکے مقامی پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے تفصیل کے مطابق نشتر سیکورٹی کے QRF اہلکاران نے گزشتہ روز ایک شمول شخص کو پکڑا ۔جسکی تلاشی لینے پر اس کے پاس سے جوری کا سامان برآمد ہوا۔ جس کو فوری طور پر پولیس تھانہ کینٹ کے حوالے کر دیا گیا۔ ریکارڈ چیک کرنے پر مذکورہ شخص کی شناخت ظہور ولد عادل کے نام سے ہوئی ہے ۔ اور یہ چوری کے دیگر مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہےتھانہ کینٹ مزید کاروائی عمل میں لا رہا ہے