لیہ،12نومبر کو استحکام پاکستان پارٹی کا دوسرا کنونشن، اہم شخصیات کا یوٹرن متوقع،رابطہ مہم مزید تیز، رہنما متحرک
لودھراں (نمائندہ پاکستان)لیہ سے سابق ضلعی صدر پی ٹی آئی چوہدری یاسر عرفات اور سابق ضلعی وائس چیئرمین بیت المال مہر ظفر اقبال گروا نے سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین سے ملاقات کی اور استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ جہانگیر(بقیہ نمبر33صفحہ6پر )
ترین نے لیہ سے آئی پی پی میں شامل ہونے والے رہنماوں کو پارٹی مفلر پہنائے اور انہیں خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر رہنما آئی پی پی عون چوہدری اور سید رفاقت گیلانی بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ استحکام پاکستان پارٹی جنوبی پنجاب کا اپنا دوسرا ورکرز کنونشن 12 نومبر کو لیہ میں کرنے جارہی ہے اور ورکرز کنونشن کے موقع پر مزید اہم شخصیات کی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت متوقع ہے