ملتان ڈویژن، افغان باشندوں کےلئے کیمپ قائم، نفری تعینات
ملتان(خصو صی ر پورٹر) پاکستان میں غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے انخلا کیلئے ڈیڈ لائن ختم ہوگئی۔حکومت پنجاب کی ہدایت پر ملتان ڈویژنل انتظامیہ نے غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کیلئے ایکشن پلان تیار کرلیا۔اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے کہا کہ چاروں اضلاع میں افغانیوں کیلئے کیمپ قائم کردیے (بقیہ نمبر37صفحہ6پر )
گئے ہیں۔ڈویژن بھر سے 656 افغان باشندوں کو مرحلہ وار پاکستان سے منتقل کیا جائے گا۔سپورٹس ہاسٹل ملتان میں غیر قانونی افغانیوں کیلئے عارضی رہائش گاہ کا انتظام مکمل کیا جاچکا ہے۔پہلے مرحلے میں غیر قانونی مقیم افغان باشندے منتقل کئے جائیں گے۔دوسرے مرحلے میں زائد المعیاد کاغذات کے حامل افغان باشندے پاکستان سے منتقل کئے جائیں گے۔ڈویژن بھر میں افغان باشندوں کے عارضی قیام کیلئے 4 پوائنٹس بنایے گئے ہیں جن میں مرد و خواتین کے الگ الگ عارضی رہائش گاہ بناءگئی ہے۔تمام افغانی باشندوں کا ریکارڈ ڈیش بورڈ اور مینوئل طریقے سے بھی مرتب کیا جائے گا۔کمشنر عامر خٹک نے بتایا کہ تمام عارضی قیام گاہوں میں سیکورٹی سخت اور ریسکیو 1122,ڈاکٹرز تعینات کئے گئے ہیں۔غیر قانونی افغان باشندوں کا انخلا ایس او پیز، قواعد کے مطابق ہوگا۔انسانی حقوق، عزت نفس،خواتین،بچوں بزرگوں کا خیال رکھا جائے گا۔آر پی او ملتان ریجن کیپٹن ر سہیل چوہدری نے کہا کہ عارضی قیام گاہوں میں اڑھائی سو سے زائد نفری تعینات کی گئی ہے۔پولیس و انتظامی افسران کو فوکل پرسن نامزد کیا فیا ہے، چیک پوسٹ تک ہمراہ ہونگے۔ ڈپٹی کمشنر ملتان کیپٹن ر رضوان قدیر، ڈی سی لودھراں روف احمد اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان بھی موجود تھے۔