زرعی یونیورسٹی میں جینو مکس سنٹرقائم فصلوں کی بہترین ورائٹیز کم وقت میں تیار
ملتان ( سٹاف رپورٹر)محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان میں جینومکس سنٹر قائم کردیا گیا‘ اس سنٹر کی مدد سے فصلوں کی بہترین ورائٹیز کو کم وقت میں تیار کرنے میں مدد ملے(بقیہ نمبر42صفحہ6پر )
گی۔ یونیورسٹی حکام کے مطابق جامعہ میں ماڈرن نرسری قائم کی گئی ہے جس میں کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے تمام قسم کے مستند پودا جات مناسب نرخوں پر دستیاب ہوں گے جبکہ کسانوں اور مویشی پال لوگوں کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز کے زیر انتظام جامعہ میں باقاعدہ موبائل ویٹرنری کلینک اور جانوروں کے ہسپتال کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ یونیورسٹی ویلنس سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس سے بیماریوں سے تحفظ، نفسیاتی کونسلنگ، غذائیت کے حوالے سے کونسلنگ اور صحت مند انداز زندگی کے حوالے سے سہولیات مہیا کی جا رہی