دنیا پور، مخدوم عالی میں دو ڈاکے، شہریوں کو لاکھوں کانقصان، کارروائی شروع

دنیا پور، مخدوم عالی میں دو ڈاکے، شہریوں کو لاکھوں کانقصان، کارروائی شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لودھراں(نمائندہ پاکستان)دنیا پور بینک سے رقم نکلوا کر جانے والے چک نمبر 360 ڈبلیو بی کے ٹیلر ماسٹر راشد اور زاہد سے دو نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ا(بقیہ نمبر41صفحہ6پر )

سلحہ کے زور پر دو لاکھ 97 ہزار روپےچھین لیے سٹی دنیا پور پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔دوسری وردات میں مخدوم عالی کے جعفر شاہ نے پولیس کو بیان دیا کہ میرا بھائی خالد شاہ ڈرائیور کے ہمراہ ٹرک لے کر بہاولپور سے ملتان جا رہا تھا عزیز ۔ اکرم ۔ اقبال اور ان کے نامعلوم ساتھیوں نے نقدی موبائل فون اور ٹرک چھین لیا اور فرار ہو گئےگیلے وال پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔شہریوں نے آئی جی پنجاب ،ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب ،آر پی او ملتان اور ڈی پی او لودھراں سے بڑھتی ہوئی وارداتوں پر قابو پانے کا مطالبہ کیا ہے ۔