سپریم کورٹ بار الیکشن، ملتان سے عاصمہ جہانگیر گروپ ونر

سپریم کورٹ بار الیکشن، ملتان سے عاصمہ جہانگیر گروپ ونر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

 ملتان(خصو صی ر پورٹر) سپریم کورٹ بار کے لئے سالانہ الیکشنز کا انعقاد گزشتہ روز ھوا ۔ سیریم کورٹ بار کے الیکشنز میں ملتان سے عاصمہ جہانگیر گروپ نے میدان مار لیا ہے ۔ عاصمہ جہانگیر گروپ کے انڈیپنڈنٹ لائرز گروپ کے صدارتی امیدوار شہزاد شوکت جبکہ جنرل سیکرٹری کی نشست پر علی عمران سید نے کامیابی حاصل کی ۔ تفصیل کے مطابق سپریم کورٹ بار کے سالانہ الیکشن برائے سال 2023 - 24 کا انعقاد گزشتہ روز ہوا ۔ ملک کے دیگر حصوں کی طرح(بقیہ نمبر43صفحہ6پر )

 سپریم کورٹ بار کے لئے ووٹ ڈالنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ میں بھی پولنگ سٹیشن قائم کیا گیا تھا ۔ صدر ہائی کورٹ بار رانا اصف سعید اور جنرل سیکرٹری مہر حسیب قادر نے سپریم کورٹ بار کے الیکشن کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دی ۔ ملتان بینچ پر کل ووٹرز کی تعداد 243 تھی ۔ جبکہ کل 179 ووٹ کاسٹ ھوئے ۔ الیکشن کے لیے عاصمہ جہانگیر کے انڈیپینڈنٹ گروپ اور حامد خان کے پروفیشنل لائرز گروپ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ دیکھنے میں ایا ۔ ملتان سے انڈیپینڈنٹ گروپ کے صدارتی امیدوار شہزاد شوکت نے کامیابی حاصل کی ۔ انہوں نے کل 98 ووٹ حاصل کئے ۔ جبکہ ان کے مد مقابل امیدوار میاں عبدالقدوس نے 81 ووٹ حاصل کئے ۔یوں شہزاد شوکت نے 17 ووٹوں سے ملتان میں کامیابی حاصل کی ۔ اسی طرح جنرل سیکرٹری کی نشست پر علی عمران سید نے کامیابی حاصل کی ۔ علی عمران سید نے 89 ووٹ حاصل کیے ۔ جبکہ ان کے مد مقابل سلمان منصور نے 81 ووٹ حاصل کئے ۔یوں علی عمران سید اٹھ ووٹوں کے فرق سے ملتان بینچ میں کامیاب قرار پائے ۔ اسی طرح نائب صدر پنجاب کی نشست پر عمر حیات سندھو نے کامیابی حاصل کی ۔ انہوں نے کل 125 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مد مقابل علیم بیگ نے 49 ووٹ حاصل کیے ۔ عاصمہ جہانگیر گروپ کی جانب سے اپنے امیدواروں کی کامیابی کے فوری بعد ہائی کورٹ بار میں جشن کا سما دیکھنے میں آیا ۔ اس موقع پر وکلانے مٹھائیاں تقسیم کی اپنے وکلا رہنماں کو ہار پہنائے جبکہ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے گئے ۔ سپریم کورٹ بار کے الیکشن کے لیے کل 12 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے تھے جن میں سے ایک پولنگ اسٹیشن ملتان بھی تھا ۔ ملتان میں الیکشن کے پریزائڈنگ افیسر صدر ہائی کورٹ بار رانا اصف سعید تھے ۔ جبکہ ملتان کے بار ہال میں چار پولنگ بوتھ بھی بنائے گئے تھے ۔ پولنگ کا سلسلہ صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک جاری رہا ۔ الیکشنز میں ملتان سے عاصمہ جہانگیر گروپ نے میدان مار لیا ہے