میاں ، بیوی سمیت 3افراد قتل ، حادثے ، 2جاں بحق ، متعدد زخمی 

  میاں ، بیوی سمیت 3افراد قتل ، حادثے ، 2جاں بحق ، متعدد زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 جہانیاں، مخدوم رشید، خانیوال، کوٹ ادو، ڈیرہ، احمد پور شرقیہ(نامہ نگار، سٹی رپورٹر، نمائندہ خصوصی، نمائندہ پاکستان)تحصیل جہانیاں کے نواحی علاقہ چج نمبر114دس آر میں پسند کی شادی کرنے پر سسرالوں کی مبینہ فائرنگ سے میاں بیوی قتل - 20 سالہ رمشا اور 21 سالہ ناصر نے 20روز قبل پسند کی شادی کی تھی۔لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جہانیاں منتقل کردی گئیں۔ملزم (بقیہ نمبر44صفحہ6پر )

فرار پولیس تھانہ جہانیاں نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ٹبہ مستقل شرقی چاہ عبداللہ والا کا رہائشی عبدالرشید کھنڈ ولد حبیب اللہ بعمر 25/26 سال نے گھر فون کرکے کہا دو مہمان آرہے ہیں کھانہ تیار کرالو یوسف سیال موٹر سائیکل پر سوار ہوکر پہلے پہنچ گیا جبکہ محمد بلال عرف بلہ ولد محمد افضل کو لیکر ذرعی زمین سے پیدل چل کر آہے تھے سابقہ توتکار کی رنجش پر گالم گلوچ کرتے ہوئے محمد بلال عرف بلہ نے عبدالرشید کھنڈ کو فائر مار کر قتل کرکے موقع سے فرار ہوگیا جبکہ شک کی بنیاد پر یوسف سیال کو تھانہ بند کرکے پولیس نے مقدمہ درج کرلیاانڈس ہائی وے جھوک یار شاہ کے قریب کار اور ویگن آپس میں ٹکرا گئیں،حادثہ کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق،تین خواتین سمیت 12 افراد زخمی، ہسپتال منتقل،ریسکیو ذرائع کے مطابق انڈس ہائی وے تونسہ روڈ پر جھوک یار شاہ کے قریب کار اور ویگن آپس میں ٹکرا گئیں حادثہ کے نتیجہ میں ایک شخص لیاقت علی ولد اختر حسین موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ تین خواتین مسز فیصل،مسز نصر اللہ، شمیم مائی،منیر عباس،عمر حیات،نصراللہ،عدنان،رمضان،ارشاد،محمد نواز،اکبراور بشیر زخمی ہو گئے وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے امدادی اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر نعش اور زخمیوں کو علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان کے ٹراما سنٹر منتقل کردیا گیا۔ ڈیر ہ نواب صاحب اور مبارک پور کے درمیان لاہور سے کراچی جانے والی مال بردار ٹرین کے نیچے آکر خاتون جاں بحق ہوگئی۔ خاتون کی شناخت ریحانہ بی بی ، کے نام سے ہوئی ہے۔