غیرقانونی طور پر پاکستان میں مقیم غیرملکیوں کی واپسی کی ڈیڈلائن ختم، آپریشن شروع

غیرقانونی طور پر پاکستان میں مقیم غیرملکیوں کی واپسی کی ڈیڈلائن ختم، ...
غیرقانونی طور پر پاکستان میں مقیم غیرملکیوں کی واپسی کی ڈیڈلائن ختم، آپریشن شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)غیرقانونی طور پر پاکستان میں مقیم غیرملکیوں کی واپسی کی ڈیڈلائن ختم ہو گئی جس کے بعد غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کیخلاف آپریشن شروع ہو گیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے غیرقانونی تارکین وطن کی بے دخلی کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا، حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ معمولی جرائم میں زیرتفتیش اور سزایافتہ غیرقانونی غیرملکیوں کو بے دخل کیا جائے گا،کوئی پاکستانی غیرقانونی تارکین وطن کو پناہ دینے میں ملوث پایا گیا تو سخت کارروائی ہوگی،حکمنامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ  بے دخلی کا اطلاق پاکستان میں غیرقانونی مقیم تمام غیرملکیوں پر ہو گا،منصوبے کے اطلاق میں کسی بھی ملک یا شہریت کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا جائے گا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل سے 64غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کو اسلام آباد انتظامیہ کے حوالے کردیاگیا۔