سپریم کورٹ : فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کی سماعت آج ہوگی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کی سماعت آج ہوگی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3رکنی بنچ سماعت کرے گا، بنچ میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ شامل ہوں گے،درخواست گزار شیخ رشید نے نظرثانی درخواست واپس لینے کیلئے رجوع کر رکھاہے،عدالتی حکم پر فیض آباد دھرنا کیس میں اٹارنی جنرل نے عملدرآمد رپورٹ جمع کرا دی ہے،رپورٹ میں کہا گیاہے کہ وفاقی حکومت کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی طے شدہ ٹی او آرز کے تحت کام کرےگی۔