پاک بحریہ کے سربراہ کا دورہ سعودی عرب، اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقاتیں
ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے دورہ سعودی عرب کے دوران اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقاتیں کی ہیں۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کی سعودی چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی سے ملاقات ہوئی جس کے دوران پیشہ ورانہ امور اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔
سربراہ پاک بحریہ کی کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز وائس ایڈمرل فہد بن عبداللہ الغفیلی سے بھی ملاقات ہوئی جس کے دوران دفاعی شعبوں میں تعاون کے پہلوؤں، مشترکہ مفادات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کے دورے سے پاک سعودی تعلقات میں مزید وسعت آئے گی۔