نگران وزیراعظم کا 2روزہ دورہ گلگت بلتستان منسوخ
گلگت(ڈیلی پاکستان آن لائن) نگران وزیراعظم انوارا الحق کاکڑ کا 2روزہ دورہ گلگت بلتستان منسوخ ہو گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نگران وزیراعظم نے گلگت بلتستان کی جشن آزادی تقریبات کیلئے گلگت آناتھا،خراب موسم کے باعث فلائٹ منسوخ کر دی گئی۔
دوسری جانب گلگت بلتستان کا 76واں یوم آزادی آج جو ش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے، یوم آزادی پر آج گلگت بلتستان میں عام تعطیل ہے،یوم آزادی گلگت بلتستان کی مرکزی پریڈ کیلئے جوٹیال میں تیاریاں مکمل ہیں۔