سموگ کی موجودہ صورتحال کی ذمے دار موجودہ حکومت ہے،لاہور ہائیکورٹ کی سموگ ایمرجنسی نافذ کرنے کی ہدایت

سموگ کی موجودہ صورتحال کی ذمے دار موجودہ حکومت ہے،لاہور ہائیکورٹ کی سموگ ...
سموگ کی موجودہ صورتحال کی ذمے دار موجودہ حکومت ہے،لاہور ہائیکورٹ کی سموگ ایمرجنسی نافذ کرنے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سموگ کے تدارک کیلئے دائر درخواستوں پرجسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ سموگ کی موجودہ صورتحال کی ذمے دار موجودہ حکومت ہے،شہر کی جو حالت ہے وہ آپ دیکھ لیں،آپ شہر کے مالک ہو آپ کچھ کر سکتے ہو، پہلے یہ سموگ نومبر کے آخر اور دسمبر میں آتی تھی،اب یہ سموگ اکتوبر میں شروع  ہو چکی ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی،کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا سمیت دیگر افسران عدالت کے رو برو پیش ہوئے، عدالت نے کہاکہ کہ کالا دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں کو سیل کرکے ڈی سیل نہ کیا جائے،عدالت نے تمام سکول،کالجز کے بچوں کو کالا دھواں چھوڑنے والے کارخانوں کی اطلاع دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ سکول کالجز کے علاقوں میں اگر کالا دھواں چھوڑنے والا کارخانہ ہے تو اطلاع دیں،کمشنر لاہور ودیگر افسران کل سے سکولز کالجز میں جا کر بچوں کو آگاہ کریں۔

سموگ کی موجودہ صورتحال پر جسٹس شاہد کریم کا اظہار ناراضی کرتے ہوئے کہاکہ سموگ کی موجودہ صورتحال کی ذمے دار موجودہ حکومت ہے،شہر کی جو حالت ہے وہ آپ دیکھ لیں،آپ شہر کے مالک ہو آپ کچھ کر سکتے ہو، پہلے یہ سموگ نومبر کے آخر اور دسمبر میں آتی تھی،اب یہ سموگ اکتوبر میں شروع  ہو چکی ہے۔

جسٹس شاہد کریم نے کہاکہ فوری سموگ ایمرجنسی نافذ کی جائے ،سموگ میرا مسئلہ نہیں ہے یہ ہم سب کے بچوں کا مسئلہ ہے،جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی،لاہور ہائیکورٹ نے مزید سماعت 3نومبر تک ملتوی کردی ۔