آپ کس چیز کے چیئرمین ہیں؟ چیف جسٹس پاکستان کا چیئرمین پیمرا پر شدید اظہار برہمی 

آپ کس چیز کے چیئرمین ہیں؟ چیف جسٹس پاکستان کا چیئرمین پیمرا پر شدید اظہار ...
آپ کس چیز کے چیئرمین ہیں؟ چیف جسٹس پاکستان کا چیئرمین پیمرا پر شدید اظہار برہمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس  پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس میں چیئرمین پیمرا میں شدید برہم ہو گئے، چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ آپ کس چیز کے چیئرمین ہیں؟ہرادارہ مذاق بن کر رہ گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی،بنچ میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ شامل ہیں۔ 

دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ چیئرمین پیمرا صاحب! اس فیصلے کے مطابق آپ نے بھی کچھ کرنا تھا،جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ یہ بتائیں پیمرا نے ابتک فیصلے کے مطابق کیا کارروائی کی؟چیف جسٹس پاکستان نے کہاہ پیمرا کی 110صفحات کی عملدرآمد رپورٹ میں عدالتی احکامات سے متعلق کہاں لکھا ہے؟کینٹ کے علاقوں میں چینلز کی نشریات روکنے سے متعلق کہاں کارروائی کا لکھا؟

چیف جسٹس پاکستان نے چیئرمین پیمرا پر شدید اظہار برہمی  کرتے ہوئے کہاکہ آپ کس چیز کے چیئرمین ہیں؟ہرادارہ مذاق بن کر رہ گیا ہے،جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ یہاں ہر بندہ کرسی سے اترنے کے بعد کہتا ہے مجھ پر دباؤتھا،سب سے بڑا مسئلہ ہی یہ ہے۔