بھارتی کرکٹر کے ایل راہل اور سنیل شیٹھی کا آپس میں کیا رشتہ نکلا؟ حیران کن انکشاف

بھارتی کرکٹر کے ایل راہل اور سنیل شیٹھی کا آپس میں کیا رشتہ نکلا؟ حیران کن ...
بھارتی کرکٹر کے ایل راہل اور سنیل شیٹھی کا آپس میں کیا رشتہ نکلا؟ حیران کن انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ اداکار سنیل شیٹھی کا کہنا ہے کہ کے ایل راہول میرا بیٹا(داماد) ہے لیکن پسندیدہ کرکٹر ویرات کوہلی ہے۔
 سنیل شیٹھی نے اپنے ایک انٹرویو میں داماد کرکٹر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ راہول میرا بیٹا ہے ضرور ہے لیکن میرا فیورٹ کرکٹر یہ نہیں بلکہ کوئی اور ہے، انہوں نے ویرات کوہلی کو اپنا پسندیدہ کھلاڑی قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوہلی ہدف کے تعاقب کرنے میں ماہر ہیں،جب خاندان کا معاملہ ہو تو آپ اس پر کوئی گفتگو یا رائے نہیں دے سکتے۔ یادرہے کہ سنیل شیٹھی کے داماد کے ایل راہول بھارتی کرکٹ ٹیم کے رکن ہیں اور ورلڈ کپ میں اپنی ٹیم کے لیے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

مزید :

تفریح -