فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس؛ چیف جسٹس پاکستان نے ڈائریکٹر لا پیمراکو روسٹرم پر بلالیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس ڈائریکٹر لا پیمرا کو روسٹرم پر بلالیا۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ یہ تو سچ نہیں بول رہے ، آپ ہی بتادیں نظرثانی کا کس نے کہاتھا؟ڈائریکٹر لا پیمرا نے کہاکہ مجھے اس کا علم نہیں ،چیف جسٹس نے کہاکہ قانون پڑھیں کیا پیمرا میں زبانی فیصلہ ہوسکتا ہے؟ہم آپ کو آج آپ کا قانون پڑھائیں گے۔
چیف جسٹس پاکستان نے ڈائریکٹر لا پیمرا سے سیکشن فائیو پڑھا دی،آپ نے یہ پڑھی ہوتی تو یہ نہ کہتے کہ تحریری فیصلے کا کہیں نہیں لکھا،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ اٹارنی جنرل صاحب! چیئرمین پیمرا کہہ رہے ہیں نظرثانی کا پتہ ہی نیں ، کیسے دائر ہوئی،کیا کوئی پراسرار قوتیں تھیں جنہوں نے نظرثانی درخواست دائر کروائی۔اگر نظرثانی کا تحریری فیصلہ نہیں ہوا تو آپ کی درخواست دجود نہیں رکھتی،آپ تو پھر صرف ہمارا وقت ضائع کرنے آئے تھے۔