چیئرمین پی ٹی آئی کے بہنوئی کی ضمانت خارج ہوئی تو پہلا کام کیا کیا؟
![چیئرمین پی ٹی آئی کے بہنوئی کی ضمانت خارج ہوئی تو پہلا کام کیا کیا؟](https://dailypakistan.com.pk/digital_images/large/2023-11-01/news-1698830158-5549.jpg)
لیہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بہنوئی احد مجید کی ضمانت خارج ہوئی تو وہ پہلی فرصت میں کمرہ عدالت سے فرار ہو گئے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اراضی سکینڈل میں چیئرمین تحریک انصاف کی ہمشیرہ کی عبوری ضمانت سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ اینٹی کرپشن کورٹ ڈی جی خان نے دونوں جانب سے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے عظمیٰ خان کی ضمانت منظور کر لی۔
تاہم عدالت نے عمران خان کے بہنوئی احد مجید خان کی عبوری ضمانت خارج کر دی جس پر وہ کمرہ عدالت سے فرار ہو گئے۔