کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف بغاوت کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا گیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف بغاوت کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا گیا ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق گوجرانوالہ کے تھانہ سیٹلائٹ ٹاون میں کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف بغاوت اور اشتعال انگیز تقاریر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر کو بری کر دیا۔
واضح رہے کہ عدالت نے بغاوت کے مقدمے کا فیصلہ 4 روز قبل محفوظ کیا تھا۔ کیپٹن (ر) صفدر پر مقدمہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے دور اقتدار میں 3 اکتوبر 2020ء کو درج کیا گیا تھا، ایف آئی آر میں اشتعال انگیز تقاریر اور بغاوت کی دفعات عائد کی گئی تھیں جبکہ مقدمے کے مدعی اس وقت کے تھانے کے ایس ایچ او تھے۔