باپ بیٹا فروخت کرنے پر مجبور،مگر کیوں؟ افسوسناک وجہ جانیے
علی گڑھ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر علی گڑھ میں ایک باپ اپنے معصوم بچے کو فروخت کرنے پر مجبور ہوگیا۔
بھارتی میڈیا پر ایک قرض دار شخص کی اہلیہ اور دو بچوں کے ہمراہ ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں 45 سالہ راج کمار کو علی گڑھ کے ایک بس اسٹینڈ پر بیٹا برائے فروخت کا بینر گلے میں لٹکائے غمگین انداز میں کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق راج کمار نے گھر خریدنے کے لیے چندرا پال نامی شخص سے 50 ہزار روپے سود پر ادھار لیے تھے لیکن چندرا پال کی ہیرا پھیری کے بعد انہیں جائیداد اور پیسوں دونوں سے ہاتھ دھونا پڑا حتیٰ کہ وہ اس سے پہلے تک چندراپال کو 6 لاکھ روپے ادا کرچکے ہیں اور باقی ادائیگی کی کوشش کررہے ہیں۔
راج کمار کا کہنا ہے کہ اب چندراپال انہیں ان کے بچوں کے سامنے بے عزت کرتے ہیں ،حتیٰ کہ انہیں اور ان کے بچوں کو مار پیٹ کر گھر سے بھی باہر نکال دیا گیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کےپاس روزگار کا ذریعہ صرف رکشہ تھا اس رکشے کو بھی چندراپال نے چھین لیا۔
In #UttarPradesh's #Aligarh, a man reeling under debt and being allegedly harassed by his lenders sat with his family at a prominent crossing with placard hanging around his neck that read "My son is up for sale. I want to sell my son". pic.twitter.com/SFcari4iio
— Hate Detector (@HateDetectors) October 28, 2023