ایرانی سپریم لیڈر کی مسلم ممالک سے اسرائیل کے بائیکاٹ کی اپیل

ایرانی سپریم لیڈر کی مسلم ممالک سے اسرائیل کے بائیکاٹ کی اپیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے مسلم ممالک سے اسرائیل کو تیل اور خوراک کی برآمدات نہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے غزہ کی پٹی پر بمباری بند کرنے کی اپیل کردی۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق سپریم لیڈر نے اپنی تقریر میں کہا ہےغزہ پر بمباری فوری طور پر بند ہونی چاہیے، صیہونی ریاست کو تیل اور خوراک کی برآمدات کا راستہ روکنا چاہیے۔

یاد رہے کہ  اسرائیل نے غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے،فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی بمباری میں اب تک 8ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

روزنامہ پاکستان کا واٹس ایپ چینل جوائن کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔