راشد لطیف نے جاوید میاں داد کو تھپڑ مارا ، صحافی پی جے میر کا تہلکہ خیز دعویٰ
![راشد لطیف نے جاوید میاں داد کو تھپڑ مارا ، صحافی پی جے میر کا تہلکہ خیز دعویٰ](https://dailypakistan.com.pk/digital_images/large/2023-11-01/news-1698860256-2286.jpg)
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صحافی پی جے میر نے دعویٰ کیا ہے کہ ماضی میں قومی کرکٹر راشد لطیف نے لیجنڈ کرکٹر جاوید میاں داد کو تھپڑ مارا۔ نجی نیوز چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے بتا یا کہ 1993میں پاکستانی ڈریسنگ روم میں موجود کرکٹر راشد لطیف نے جاوید میاں داد کو تھپڑ مار دیا جس پر مجھے افسوس ہوا اور اس کے بعد ڈریسنگ روم میں لڑائی ہو گئی۔ اس بات پر پروگرام میں موجود کرکٹر مشتاق احمد نے واقعے سے لا علمی کا اظہار کرتے ہوئے پی جے میر سے تصدیق کی کیا ایسا ہوا تھا۔پی جے میر نے بتا یا کہ اس وقت ماحول بہت گندا ہو گیا تھا اور میں نے جاوید میاں داد سے کہا تھا کہ اس بات کو بھول جاو ، یہ چیزیں چلتی رہتی ہیں۔
https://twitter.com/SharyOfficial/status/1719033944312606859