محنت سے شوبز میں نام کمانے کی خواہش ہے، مشال

محنت سے شوبز میں نام کمانے کی خواہش ہے، مشال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر) ڈرامہ ”محبت کی جیت“اور ”کالج فرینڈز “سے ملک گیر شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ و ماڈل مشال نے کہا مجھے شوبز انڈسٹری میں خود کو منوانے کےلئے کسی سفارش یا بیک ڈور اختیار کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئی مجھے اپنا کام کی وجہ سے آگے آنے کا موقعہ ملا ہے ۔میں ہمیشہ الگ اور کچھ ہٹ کے کام کرنا چاہتی ہوں اور ہمیشہ اس میں کامیاب بھی ہوئی ہوں۔انہوںنے کہا ہے کہ حسن کی دیکھ بھال کےلئے بزرگوںکے ٹوٹکے استعمال کرتی ہوںاپنی فیملی کےلئے ہر قربانی دینے کےلئے تیار ہوں ۔مشال نے مزید بتایا پاکستا ن فیشن انڈسٹری میں اپنی مثال آپ ہے ۔دنیا بھر سے فیشن انڈسٹری سے وابستہ افراد پاکستانی ڈیزائنر ز کے ملبوسات میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔اس کی اہم وجہ منفر اور اعلیٰ کام ہے۔مشال نے کہا کہ فلم انڈسٹری کا مستقبل روشن اور تابناک ہے ۔ 

 مشال نے کہا ہے کہ شوبزانڈسٹری میں کچھ لوگ جھوٹی شہرت حاصل کرنا چاہتے ہیں مگر میرا ماننا یہ ہے کہ محنت اور لگن سے کمائی شہرت کوئی نہیں چھین سکتا۔ایک سوال کے جواب میں مشال نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں نئے چہرے آنے سے انڈسٹری کی رونقیں دوبارہ بحال ہوئی ہیں ۔

مزید :

کلچر -