فلسطین اور کشمیر کی آزادی وقت کی ضرورت ہے،انس رضوی
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) فلسطینی مسلمانوں پر ظلم و ستم کو ایک سال ہو چکا ہے، ایک لاکھ کے قریب مسلمان شہید ہو چکے ہیں،فلسطین کی آزادی بہت ضروری ہے، اس وقت امت مسلمہ کو جہاد کی اشد ضرورت ہے، وہ جہاد جس سے بیت المقدس کی آزادی ہو، وہ جہاد جس سے کشمیر کی آزادی ہو ان خیالات کا اظہار حضرت علامہ مولانا صاحبزادہ حافظ انس حسین رضوی مرکزی رہنما تحریک لبیک پاکستان نے کیا۔
