انگریزی میں حلف وفاداری  آئین کی خلافورزی اور توہین عدالت ہے، ڈاکٹر نظام

      انگریزی میں حلف وفاداری  آئین کی خلافورزی اور توہین عدالت ہے، ڈاکٹر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر) قومی زبان تحریک کے بانی و مرکزی صدر ڈاکٹر شریف نظامی نے ایک اخباری بیان میں افسوس کا اظہار کیا ہے کہ اگرچہ چند روز پہلے نئے چیف جسٹس نے اپنی نامزدگی کے بعد اس عزم کا اظہار کیا کہ اب آئین کی حکمرانی ہوگی اور عدالتوں کا احترام کیا جائے گا،لیکن یہ امر عام آدمی کی سمجھ سے بھی بالا تر ہے کہ انہوں نے غلامی کی یادگار انگریزی زبان میں حلف اٹھایا۔ ڈاکٹر نظامی نے اس پر حیرت کا اظہار کیا کہ پوری تقریب کے دوران آئین کی شق 251 کی خلاف ورزی کی گئی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئین کی پاسداری اور احترام عدالت کرتے ہوئے اردو کو ہر سطح پر نافذ کیا جائے۔