برائلر گوشت15روپے سستا،فی کلو قیمت504روپے مقرر
لاہور(لیڈی رپورٹر) برائلر گوشت مزید 15 روپے سستا ہو 504 روپے فی کلو ہو گیا، انڈے ایک روپیہ مہنگے ہو کر 318 روپے فی درجن ہو گئے۔ دوسری جانب سرکاری ریٹ لسٹ میں 4 سبزیوں اور 4 پھلوں کی قیمت مزید بڑھا دی گئی۔ مارکیٹ میں ٹینڈے 220 روپے، میتھی 110 روپے، کریلے 200 روپے، پالک 80 روپے، پھول گوبھی 150 روپے اور شلجم 180 روپے فی کلو بیچے جا رہے ہیں۔ پھلوں میں کیلا درجہ اول 140 روپے، درجہ دوم 120 روپے فی درجن میں دستیاب ہے، انار بدانہ 900 روپے، ایرانی کھجور 540 روپے، انگور سندر خانی 450 روپے، ناشپاتی 450 روپے، پپیتا 380 روپے، سیب 300 روپے اور امرود 200 روپے کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔
