سوئی گیس کے کسٹمر سروس آپریشن کو مزیدبہتر بنایا جائے،عامر طفیل

  سوئی گیس کے کسٹمر سروس آپریشن کو مزیدبہتر بنایا جائے،عامر طفیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کے مینیجنگ ڈائریکٹر، عامر طفیل نے لاہور ریجن کا دورہ کیا، اہم آپریشنل معاملات اور کسٹمر سروس کی بہتر حکمت عملی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ماڈل کسٹمر سروس سینٹر کا بھی معائنہ کیا۔اس موقع پر لاہور ریجن (ایسٹ اور ویسٹ) کے جنرل منیجرز نے مینیجنگ ڈائریکٹر کو ریجنز کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔مزید براں  TBS (ٹاؤن بارڈر اسٹیشن) کی کارکردگی اور یو ایف جی کو کنٹرول کرنے کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ یو ایف جی کنٹرول کے جاری منصوبے کے تحت یہ بتایا گیا کہ لاہور میں موجود تمامTBS  پر میٹرنگ سسٹمز نصب کئے گئے ہیں تاکہ مائیکرو لیول پر گیس کے نقصان کی نگرانی کی جا سکے۔یو ایف جی کنٹرول پروجیکٹ کے پہلے مرحلے میں دس لاکھ صارفین کو فراہم کی جانے والی گیس کے 548 ٹی بی ایس پر میٹرنگ سسٹمز نصب کئے گئے، جبکہ دوسرے مرحلے میں 02 لاکھ صارفین کو فراہم کی جانے والی گیس میں مزید 143 ٹی بی ایس کو میٹرڈ کیا گیا۔ اس پروجیکٹ کی تکمیل کے بعد لاہور ریجن کے کل 691 ٹی بی ایس مکمل طور پر میٹرڈ ہو چکے ہیں۔ایم ڈی عامر طفیل نے کسٹمر سروس آپریشنز کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔