(ن) لیگی حکومت نے مہنگائی میں نمایاں کمی کی،چوہدری نواز

  (ن) لیگی حکومت نے مہنگائی میں نمایاں کمی کی،چوہدری نواز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کاہنہ(نامہ نگار)ایم پی اے پی پی 158 چوہدری نواز نے عوامی مسائل اور انکے حل کے لیے اپنے ڈیرے پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔مسلم لیگی رہنماؤں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد کی شرکت۔چیئرمین یونین کونسل کاہنہ کے وفد تنویر خاں،جنرل کونسلر کاہنہ سجاد شاکر،ناظم،عاقب تاج،ڈاکٹر انتظار عالم،اعظم سندھو سمیت متعدد شرء کا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم پی اے کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے مہنگائی میں نمایاں کمی کی ہے اور بہت جلد عوام کواس کے ثمرات ملنا شروع ہو جائیں گے۔

  نواز شریف اور مسلم لیگ ن ہی عوام کی واحد نمائندہ جماعت ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ تعلیمی اصلاحات ہماری بنیادی ترجیحات میں شامل ہے اور تعلیم کے معیار کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی بھی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور سکول کمیٹیوں کو فعال کیا جائے گا۔